ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل اپنے عہدے سے مستعفی  

مفتاح اسماعیل،استعفیٰ،اسحاق ڈار،نواز شریف،سٹی42
کیپشن: Miftah Ismail,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا، مفتاح اسماعیل نے اپنے استعفیٰ پارٹی قائد میاں نواز شریف کو پیش کیا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نوازشریف کی زیرصدارت لندن میں اہم پارٹی اجلاس ہوا،اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی وقومی صورتحال پر تفصیلی غور کیاگیا ،وزیراعظم شہبازشریف، اسحاق ڈار، مریم اورنگزیب، مفتاح اسماعیل، ملک محمد احمدخان اور احد چیمہ نے اجلاس میں شرکت کی۔

 قائد نواز شریف اور وزیر اعظم شہباز شریف نے سینیٹر اسحاق ڈار کو وزیر خزانہ کیلئے نامزد کر دیا ۔اس موقع پرمفتاح اسماعیل نے اپنا استعفیٰ قائد میاں نوازشریف کو پیش کردیا، ان کا کہناتھا کہ وزارت آپ کی امانت تھی، آپ نے ہی وزیر بنایا تھا، چار ماہ میں اپنی بھرپور صلاحیت سے کام کیا، پارٹی اور ملک سے وفاداری نبھائی۔

قائد میاں نوازشریف نے مشکل ترین حالات میں ذمہ داریاں نبھانے پر مفتاح اسماعیل کی کوششوں کو سراہا ،لیگی رہنماﺅں کا کہناتھا کہ سابق حکومت کی لگائی معاشی تباہی کی آگ موجودہ حکومت کوبجھانا پڑی۔