پاکستان ہاکی ٹیم کے 2 کھلاڑیوں نے استعفیٰ دیدیا، وجہ بھی سامنے آگئی

Hockey Team
کیپشن: Hockey Team
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حافظ شہباز) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے موجودہ صدرکی پالیسیوں کے ناخوشگوار اثرات سامنے آنے گلے، پاکستان ہاکی ٹیم کے دو اہم کھلاڑیوں نے معاشی مشکلات کے باعث ٹیم کو خیر باد کہہ دیا، عماد شکیل بٹ اور مبشر علی قومی ہاکی ٹیم سے مستعفی ہوگئے۔

اذلان شاہ ہاکی کپ کی تیاریوں کے لیے قومی ہاکی کیمپ کے آغاز سے قبل پی ایچ ایف انتظامیہ کی ناقص حکمت عملی اور معاشی مشکلات کے اثرات سامنے آنے لگے ہیں، معاشی مسائل کے باعث نائب کپتان عماد شکیل بٹ اور مبشر علی نے اپنے استعفے فیڈریشن کو بھجوا دیئے ہیں.

https://www.city42.tv/digital_images/large/2022-09-25/news-1664094118-4716.jpg

عماد شکیل بٹ نےاستعفے میں لکھا ہے کہ 10 سال میں پاکستان کی 145 میچز میں نمائندگی کی، مگربدلتے حالات میں فیملی صورتحال کی وجہ سے استعفے کا قدم اٹھانا پڑ رہا ہے، اپنے مستقبل کی منصوبہ بندی اور ترجیحات طے کرنی ہیں جبکہ ٹیم کے سینئر دفاعی کھلاڑی مبشرعلی نےاستعفے میں لکھا ہےکہ میرے اس فیصلے کی وجہ فیملی اور اپنے مستقبل کی طرف توجہ ہے،مالی طور پرسکیورٹی چاہیےجو موجودہ حالات میں ممکن نہیں ہے۔

 قومی ہاکی کھلاڑیوں نے ازلان شاہ کپ کیلئے لگائے جانیوالے کیمپ کے لئے آج کراچی میں رپورٹ کرنا ہے تاہم ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ معین شکیل سمیت دیگر کھلاڑیوں کی بھی کیمپ میں عدم شرکت کی اطلاعات آرہی ہیں، 12 سے 18 کھلاڑیوں کے کیمپ میں رپورٹ نہ کرنے کی اطلاعات ہیں۔

واضح رہے کہ قومی ہاکی کھلاڑی پاکستان ہاکی فیڈریشن کے موجودہ صدر کی پالیسیوں سے ناخوش ہیں۔