ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ڈی ایم نے آرمی چیف کی تقرری سے متعلق آئین شکن صدر کی تجویز کو مسترد کردیا

پی ڈی ایم نے آرمی چیف کی تقرری سے متعلق آئین شکن صدر کی تجویز کو مسترد کردیا
کیپشن: Arif Alvi ,Hafiz Hamdullah
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمد اللہ کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کی تقرری سے متعلق صدر عارف علوی کی تجویز آئین اور قانون سے کھلا انحراف ہے۔

نئےآرمی چیف کی تقرری کے لیے صدر عارف علوی کی تجویز سےمتعلق ردعمل دیتے ہوئے ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمداللہ نے کہا کہ تسلیم کرتے ہیں کہ نئے آرمی چیف کی تقرری اہم ہے لیکن اس معاملے پر صدر عارف علوی کی تجویز آئین اور قانون سے کھلا انحراف ہے۔

انہوں نے کہا کہ اتفاق کی ایک ہی صورت ہے کہ تقرری آئین اور طے شدہ طریقہ کار کے مطابق ہو، آئین اور طے شدہ طریقہ کار کے خلاف ہر اس تجویز کو مسترد تو دور کی بات جوتے کی نوک پر رکھتے ہیں۔

حافظ حمد اللہ نے کہا کہ سپریم کورٹ نے سوری رولنگ اور فائز عیسیٰ فیصلوں میں تمہیں آئین شکن اور بددیانت کہا ہے، ایک سرٹیفائیڈ آئین شکن اور بددیانت صدر اہم تقرری پر تجویز نہیں دے سکتا۔ان کا کہنا ہے صدر کی تجویز سے لگ رہا ہے کہ موصوف ریاست کے نہیں عمرانی سیاست کے وفادار ہیں، عمران کی سیاست سے وفاداری صدر علوی کی مجبوری ہے تو صدارت کا منصب چھوڑ دیں، آپ کی تجویز ایک اہم تقرری کو متنازع بنانے کی ناپاک کوشش ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز صدر عارف علوی نے ایک بیان میں کہا تھا کہ آرمی چیف کی تقرری ایک اہم معاملہ ہے اور اس پر سب کا اتفاق ہونا چاہیے۔