ویب ڈیسک:شہزاد ٹاؤن پولیس نے سارہ انعام قتل کیس میں نامزد سینئر صحافی ایاز امیر کو گرفتار کرلیا ہے۔
ذرائع کے مطابق آج پولیس نے ایاز امیر کو مقدمے میں نامزد کیا تھا۔ مقدمے اب 302 کے ساتھ دفعہ 109 بھی شامل کی گئی ہے۔ انہیں اور ان کی اہلیہ کو کیس مین شاملِ تفتیش کیا گیا ہے۔ مقتولہ کے ورثا کی جانب سے صحافی کو نامزد کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز تھانہ چک شہزاد کی حدود میں صحافی کے بیٹے شاہنواز امیر نے اپنی بیوی سارہ کو سر پر وار کے بعد پانی سے بھرے ٹب میں ڈبو کر قتل کر دیا۔مقتولہ گزشتہ روز دبئی سے اسلام آباد پہنچی تھیں۔ مقتولہ کی 3 ماہ قبل ملزم سے شادی ہوئی تھی اور گزشتہ روز ملزم سے تلخ کلامی ہوئی۔
آج شاہنواز امیر اور سارہ میں لڑائی سے متعلق تفصیلات سامنے آئیں جس میں تفتیشی ذرائع نے انکشاف کیا کہ دونوں کے درمیان لڑائی پیسوں کی وجہ سے ہوئی،ذرائع کے مطابق سارہ کے چچا کرنل (ر) اکرام اور ضیا الرحیم نے بھتیجی کے قتل کا الزام ایاز امیر اور ان کی سابق اہلیہ پر عائد کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایاز امیر اور ان کی سابق اہلیہ نے میری بھتیجی سارہ کو قتل کروایا۔