اکھ لڑی بدوبدی گرل

 اکھ لڑی بدوبدی گرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 خاور نعیم ہاشمی 

دوست اکثر مجھ سے سوال کرتے ہیں کہ'' تم زندہ لوگوں کے بارے میں ان کے منفی کردارکی کہانیاں لکھتے ہو ، تمہیں ڈر نہیں لگتا?ایسے لوگ تمہیں کسی بھی قسم کا نقصان پہنچا سکتے ہیں''، میں جواب دیتا ہوں،''جن لوگوں نے اپنا سارا لباس اتاررکھا ہو اور مادر پدر برہنہ ہوں ان میں لڑنے یا مزاحمت کرنے کی سکت نہیں ہوتی ، میں تو ان ننگے اور گندے لوگوں پر تنقید کرتا ہوں جو ہروقت اپنے آپ سے بھی خوفزدہ رہتے ہیں''۔ آج میں ا پنے دورکی ممتاز ایکٹریس اور ڈانسر کی کہانی آپ کو سنانے جارہا ہوں ۔ اس ڈانسر کا تعلق '' اس بازار'' سے تھا، اسے ہدایت کار اقبال کاشمیری نے متعارف کرایا  آپ اس ڈانسر کو '' اکھ لڑی بدو بدی گرل'' بھی کہہ سکتے ہیں۔ 

90کی دہائی کے آخری سالوں میں ایک بار نیویارک گیا تو میری ملاقات ایک ایسے شخص سے ہوئی۔جو کسی مشہور عورت سے شادی کرنا چاہتا تھا،اس جیسے بیشمار نفسیاتی مریضوں کو میں بھگت چکا تھا، اسے سمجھنے میں بھی کوئی دشواری نہ ہوئی،MR.K، کی کئی سرگرمیاں میری سمجھ سے بالا تھیں، وہ کریڈٹ کارڈ پر مختلف ایڈریسز پر بہت کچھ منگوایا کرتا تھا،،ایک دن بذریعہ ڈاک اس کے لئے ایک قیمتی لیڈیز گھڑی آئی تو میں نے پوچھ ہی لیا،،، تم اس لیڈیز گھڑی کا کیا کروگے؟ میری بہنیں ابھی غیر شادی شدہ ہیں، انکے جہیز کیلئے چیزیں جمع کر رہا ہوں، پاکستان ساتھ لیکر جاؤںگا،اس کا جواب تھا۔ ان دنوں لاہور کی تین گلوکار بہنوں کا بہت چرچا تھا، یہ تینوں SSSکے نام مشہور تھیں، ایک ساتھ گایا کرتی تھیں ، ان کا ایک بھائی ہمارے ادارے میں کام کر رہا تھا، ایک بار میں ان تینوں کو ایک فیملی فنکشن میں مدعو بھی کر چکا تھا۔MR.K نے بتایا کہ ٹرپل ایس اسے بہت اچھی لگتی ہیں،کاش ان تینوں میں سے کسی سے اس کی شادی ہوجائے،،،پھر ایک دن اس نے انکشاف کیا کہ وہ اداکارہ ممتاز کا بھی دیوانہ ہے،،،، میں نے اسے بتایا کہ ممتاز تو اپنے ایک سابق شوہر کےتین بچوں کی ماں ہے اور نجانے کتنے لوگ اس کے شوہر رہ چکے ہونگے؟ اس نے کہا، میں بھی اس کے کسی بچے کا باپ بننا چاہوں گا، میں نے کہا، تمہیں گارنٹی نہیں ملے گی کہ اس کے کسی بچے کے باپ تمہی ہو، وہ ہنسا۔ میں نے اسے ممتاز کا فون نمبر دیدیا، ایک سال بعد ۔ MR.K مجھے لاہور میں ملا، اس نے بتایا کہ وہ اپنی ایک بہن کی شادی کرنے آیا ہے، اس کے ہاتھ میں ایک گفٹ پیک تھا، اس نے کہا یہ پیکٹ آپ امانت کے طور پر رکھ لیں۔ بہن کی شادی سے فارغ ہونے کے بعد یہ گفٹ ٹرپل ایس سسٹرز کو دینے ان کے گھر جاؤں گا،یہ پیکٹ کئی ہفتے میرے پاس پڑا رہا،  پھر وہ اپنی امانت لینے آ گیا،پیکٹ وصول کرتے ہوئے اس نے یہ بتا کر دھماکہ کیا، یہ ٹرپل ایس سسٹرز کو نہیں،ممتاز کو دینے جا رہا ہوں۔ پھر دو سال اور گزر گئے، ایک رات میں ملک بشیر کے گھر گیا تو باہر لان میں ایک آدمی کو تین بچے کھلاتے ہوئے دیکھا، کم روشنی کے باعث اسے پہچان نہ سکا، ملک صاحب کوئی مہمان آئے ہوئے ہیں کیا؟ ،،یہ Kہے، نیویارک والا، اور یہ بچے؟ممتاز کے ہیں،  کون ممتاز؟ وہ ایکٹرس ،Kکی بیوی ہے۔پھر ایک اور طویل عرصہ بیت گیا۔ 9/11کے بعد دنیا ہی بدل گئی، MR.K کو سنگین ترین الزامات میں پکڑ لیا گیا۔ مسٹرK  کو طالبان گروپوں سے تعلق اور ان کی مالی معاونت کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا، الزاما ت ثابت ہونے پر اسے لمبی قید سنا کر گوانتانامو جیل بھجوا دیا گیا۔ پھر سنا گیا کہ ممتاز کراچی میں سیٹل ہوگئی، کراچی میں ممتاز نے دن کیسے گذارے?یہ میرے علم میں نہیں، لیکن مسٹرK کو سزا پوری ہونے کے بعد رہائی ملی توممتاز اس کے پاس نیویارک واپس چلی گئی، اب میں نے یوٹیوب پرممتاز اور مسٹرK کی تصویریں دیکھی ہیں جس سے صاف ظاہر ہورہا ہے کہ مسٹرKاور ممتاز پھر سے کامیاب ازدواجی زندگی گذاررہے ہیں ۔ تصویریں جھوٹ نہیں بولتیں، دونوں کی تازہ ترین تصویر میں اس کہانی کے ساتھ لف کررہا ہوں۔