لرزہ خیز واقعہ، کارٹون کردار سے متاثر ہوکر بڑے بھائی نے چھوٹے کو ذبح کردیا

Child killed his brother
کیپشن: Child watching cartoon
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: آج کل کے بچوں میں سمارٹ فون کا استعمال تیزی سے بڑھ رہا ہے، والدین بچوں کو تفریح فراہم کرنے کیلئے  موبائل فون اور ٹی وی پر ان کے پسندیدہ کارٹون لگا دیتے ہیں جن کو بچے بہت ہی شوق سے دیکھتے ہیں۔ والدین بھی انہیں ان کے دیکھنے سے روکنے کی عموما ضرورت محسوس نہیں کرتے ہیں۔

بچوں سے پوچھا جائے کہ ان کا فیورٹ کارٹون کونسا ہے یا وہ کس کردار سے متاثر ہیں تو وہ خوشی خوشی بتانے بیٹھ جاتے ہیں کہ انہیں ٹوم اینڈ جیری، سپائڈر مین پسند ہے تو کوئی نوبیتا اور ماشا کا فین دیکھائی دیتا ہے۔ ان کارٹونز کے بچوں پر مثبت اثر کا تو پتہ نہیں لیکن منفی اثرات ضرور سامنے آرہے ہیں۔ حال ہی میں مصر  میں ایک کم عمر بچے نے کارٹون کردار سے متاثر ہوکر اپنے ہی چھوٹے بھائی کو ذبح کردیا۔

عرب میڈیا کے مطابق یہ افسوس ناک واقعہ مصر کے علاقے الھرم میں پیش آیا، جہاں 6 سالہ مارفن نے معمولی جھگڑے پر اپنے 4 سالہ بھائی جسٹن کا گلہ چھری سے کاٹ دیا۔ اہلخانہ کا کہنا ہے کہ جب ہم نے بچے سے اپنے بھائی کو مارنے کی وجہ پوچھی تو اس نے روتے ہوئے بتایا کہ کارٹونز میں دیکھایا گیا کہ جب کوئی گلے پر چھری پھیرتا ہے تو وہ کردار بعد میں کھڑے ہوجاتے ہیں، میں یہی سمجھا کہ ایسا کرنے سے بھائی اٹھ کھڑا ہوگا لیکن ایسا نہیں ہوا۔

پولیس کو بیان دیتے ہوئے بچے کی ماں نے بتایا کہ وہ کسی کام سے ہمسائے کے گھر گئی ہوئی تھی، دونوں بھائی گھر میں کھیل خود میں مصروف تھے کہ اس دوران دونوں بھائیوں میں جھگڑا ہوگیا، اس کے بعد مارفن کچن سے چھری لایا اور بھائی کے گلے میں پھیر دی۔ والدہ نے بتایا کہ جب میں گھر میں داخل ہوئی تو  مارفن خون سے لت پت اپنے بھائی کے پاس بیٹھا اسے اٹھانے کی کوشش میں لگا ہوا تھا۔

دوسری جانب پڑوسی کا کہنا تھا کہ وہ خاتون کی مدد کی آواز سُن کر جب گھر پہنچے تو وہاں کا منظر انتہائی خوفناک تھا، طبی امداد کیلئے بچے کو ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹر نے موت کی تصدیق کی۔ بچے کے والدین اور پڑوسی کے بیان قلمبند ہونے کے بعد پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرتے ہوئے بچے اور اس کے والدین کو رہا کردیا۔