ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمرشریف کی امریکا منتقلی کے لئے ائیر ایمبولینس  اتوار کو  کراچی پہنچے گی

omar sharif actor
کیپشن: omar sharif
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  ویب ڈیسک : کراچی کے نجی اسپتال میں زیرعلاج اداکار عمرشریف  کوامریکا  لے جانے کیلئے ائیر ایمبولینس کل پاکستان پہنچے گی۔

رپورٹ کے مطابق عمر شریف کے بیٹے جواد عمر کا کہنا ہے کہ ائیر ایمبولینس کل رات گیارہ بجے پاکستان پہنچ جائے گی۔انہوں نے بتایا کہ ائیرایمبولینس میں صرف والد جائیں گے، پیر کو اہل خانہ امریکا روانہ ہوں گے۔ اداکار عمر شریف کی طبیعت گزشتہ کچھ عرصے سے ناساز ہے۔ ان کے بیٹے جواد عمر کے مطابق عمر شریف دِل کے عارضے میں مبتلا ہیں جن کا علاج جاری ہے۔