پی ایس ایل، ڈرافٹ کی بجائے نیلامی پر غور، میچز گلگت میں بھی ہونگے، رمیز

Ramiz Raja on PSL
کیپشن: Ramiz Raja
سورس: Twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن کیلئے ڈرافٹ کی بجائے پلیئرز کی نیلامی پر غور ہونے لگا، خیال یہ کیا جا رہا ہے کہ اس اقدام سےزیادہ معاوضوں پر بڑے ناموں کی خدمات حاصل کرنا ممکن ہو سکے گا۔

تفصیلات کے مطابق جمعہ کےروز پاکستان سپر لیگ فرنچائز مالکان کی نئے چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ سے ملاقات ہوئی، ملاقات میں رمیز راجہ نے کہا کہ پی ایس ایل میں  ڈرافٹنگ کے بجائے اگلے سیزن کیلئے پلیئرز کی نیلامی پر غور کیا جا رہا ہے،اس سے زیادہ معاوضوں پر بڑے ناموں کو لیگ کی جانب  متوجہ کرنے میں مدد ملے گی۔

فرنچائز مالکان نے ان کو اپنے مالی نقصانات کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے نئے فنانشل ماڈل کو اپنانے کا کہا، ساتھ ہی اس حوالے سے ریٹائرڈ جسٹس تصدق حسین جیلانی کی رپورٹ بھی شیئر کرنے کی درخواست کر دی۔ 

سی او او سلمان نصیر کی طرح رمیز راجہ نے بھی یہی موقف اپنایا کہ وہ بورڈ کی خفیہ دستاویز ہے جسے شیئر نہیں کیا جا سکتا، البتہ وہ  فنانشل ماڈل کے حوالے سے نئی تجاویز پیر کو میٹنگ میں پیش کریں گے۔

دوسری جانب چیئرمین کرکٹ  بورڈ رمیز راجہ نے پی ایس ایل 8کے میچز گلگت بلتستان میں بھی کرانے کا عندیہ دے دیا، اس حوالے سے سٹیڈیم  کو عالمی معیار کا بنانے کیلئے فلڈ لائٹس لگانے کا کام مکمل کیا جائے گا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer