(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے بیٹے شہباز تاثیر اور ماڈل و اداکارہ نیہاراجپوت رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔
سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے بیٹے شہباز تاثیر اور ماڈل نیہاراجپوت کی نکاح کے ویڈیو بھی منظرعام پر آگئی، شہباز تاثیر نے شادی کے موقع پر سفید کُرتا پاجامہ کے ساتھ واسکٹ زیب تن کیا جبکہ نیہا راجپوت نے گرے رنگ کا عروسی جوڑا پہنا ہوا تھا، دونوں کی شادی کی حوالے سے گزشتہ چند روز سے خبر یں سامنے آئی تھیں۔
سوشل میڈیا پر شہباز تاثیر اور نیہا راجپوت کی مایوں کی رسم کے دوران بنائی گئی مختلف ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہورہی ہیں ، وائرل ہونے والی ویڈیوز اور تصاویر میں نیہا راجپوت کو مایوں میں نارنجی شلوار قمیض جبکہ شہباز تاثیر کو آف وائٹ کرتے شلوار میں ملبوس دیکھا جاسکتا ہے۔
Neha Rajpoot and Shahbaz Taseer tie the knot ???? #NehaRajpoot #ShahbazTaseer pic.twitter.com/kswplkkaEb
— Galaxy Lollywood (@galaxylollywood) September 24, 2021
واضح رہےکہ شہباز تاثیر کو دس سال قبل لاہور سے اغوا کرلیا گیا تھا، شہباز تاثیر کی پہلی شادی ماہین سے 2010 میں ہوئی تھی، جبکہ جوڑے کے ہاں جنوری 2017 میں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔ اس جوڑی نے شادی کے 10 سال مکمل ہونے سے پہلے جنوری 2020 میں اپنی راہیں جدا کیں ۔