بینک روڈ (علی ساہی) پنجاب پولیس میں نئے آئی جی کی تعیناتی کے بعد تقرروتبادلوں کا سلسلہ جاری، آئی جی راو سردار علی خاں نے 30 افسروں کے تقرروتبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے دوست محمد کا ایس پی سکیورٹی لاہورسے جنوبی پنجاب تبادلہ کردیا۔
ڈاکٹرمحمدرضا تنویرکوایس پی آپریشنزعلامہ اقبال ٹاؤن لاہور تعینات کر دیا گیا، اویس شفیق ایس پی آپریشنز اقبال ٹاؤن سے سنٹرل پولیس آفس رپورٹ کرنے کا حکم دیدیا گیا، معاذ ظفرکوایس پی انویسٹی گیشن اوکاڑہ، عبداللہ لک کوایس ایس پی آپریشنز فیصل آباد، سید علی ناصر رضوی کو اے آئی جی ٹریننگ تعینات کر دیا گیا۔ شازیہ سرور کو ڈپٹی ڈائریکٹرایلیٹ پولیس فورس لاہور پنجاب، اعجاز رشید ایس پی انویسٹی گیشن ون انویسٹی گیشن برانچ لاہور پنجاب، غلام مصطفیٰ کو ایس پی جڑانولہ فیصل آباد مقرر کر دیا گیا۔
واجد حسین کو ایڈیشنل ایس پی سرگودھا تعینات کر دیا گیا، علی عباس ڈی ایس پی انویسٹی گیشنز ہیڈکوارٹرز سول لائن لاہور تعینات،ذولفقارعلی ڈی ایس پی اے وی ایل ایس صدر لاہور تعینات کردیا گیا ہے جبکہ دیگر افسران کے مختلف سرکلزمیں تعیناتیاں کردی گئی ہیں۔