ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صوبائی سطح پر میڈیکل کالجز کا انٹری امتحان ختم

صوبائی سطح پر میڈیکل کالجز کا انٹری امتحان ختم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( زاہد چوہدری ) ملک بھر میں میڈیکل کالجز میں داخلوں کیلئے انٹری ٹیسٹ اکٹھا کروانے کا اعلان، پاکستان میڈیکل کمشن 2 اکتوبر کو نیشنل ایم ڈی کیٹ کی تاریخ کا اعلان کرے گا، پنجاب میں صوبائی سطح پر ایم ڈی کیٹ کا 18 اکتوبر کو انعقاد منسوخ ہوگیا۔

پی ایم ڈی سی تحلیل ہونے کے بعد پاکستان میڈیکل کمشن کے قیام کے ساتھ ہی بڑا اعلان سامنے آگیا، میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز میں داخلوں کیلئے ملکی سطح پر انٹری ٹیسٹ ہوگا۔ پاکستان میڈیکل کمیشن کی ویب سائٹ پر اعلان کیا گیا ہے کہ اس مرتبہ صوبائی سطح کی بجائے نیشنل لیول پر ایم ڈی کیٹ کا انعقاد ہوگا جس کی تاریخ کا اعلان 2 اکتوبر کو کیا جائے گا۔

اس فیصلے کے ساتھ ہی صوبائی سطح پر میڈیکل کالجز کا انٹری امتحان اب ختم کر دیا گیا ہے اور پنجاب میں بھی 18 اکتوبر کو ہونے والے انٹری ٹیسٹ کا انعقاد نہیں کیا جائے گا۔ نیشنل ایم ڈی کیٹ کا سلیبس اور امتحانی طریقہ کار کا تعین بھی اب میڈیکل کمشن کرے گا۔

اس کے علاوہ میڈیکل کمیشن کی جانب سے بیرون ملک سے ایم بی بی ایس کرنے والے ڈاکٹرز کا این ای بی امتحان بھی منسوخ کر دیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ 14 روز میں این ای بی امتحان کی نئی تاریخ کا اعلان ہوگا۔ پاکستان میڈیکل کمیشن نے ڈاکٹرز کے رجسٹریشن سمیت التوا کا شکار امور کو بھی 2 اکتوبر سے نمٹانے کا عندیہ دیا ہے۔