ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بزدار سرکار کا ترجیحی منصوبہ مہنگا ہوگیا

بزدار سرکار کا ترجیحی منصوبہ مہنگا ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) بزدار سرکار کا ترجیحی منصوبہ فردوس مارکیٹ انڈر پاس منصوبہ مہنگا ہوگیا، منصوبے کے لیے ساڑھے سات کنال اراضی کا ایوارڈ تین ماہ کی تاخیر سے سنا دیا گیا، 40 کروڑ لینڈ ایکوزیشن کی مد میں ادا ہوں گے، منصوبے کی لاگت 1 ارب 72 کروڑ تک پہنچ گئی۔

ذرائع کے مطابق فردوس مارکیٹ انڈر پاس منصوبے کے لیے لینڈ ایکوزیشن نہ ہونے کے باعث اراضی کا حصول تاخیر کا شکار ہوا، گلبرگ کی ساڑھے سات کنال اراضی کو منصوبہ شروع کرنے سے قبل لیا جانا تھا لیکن بورڈ آف ریونیو کے تاخیری حربوں کے باعث ایوارڈ نہ سنایا گیا، لینڈ ایکوزیشن نہ ہونے سے انڈر پاس کے اطراف سروس لین ہی تعمیر نہ ہوئیں، اب لینڈ ایکوزیشن کی مد میں ڈسٹربنس الاؤنس اور سٹرکچر کاسٹ بھی ادا کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق منصوبے کی اراضی کا تخمینہ 25 لاکھ 50 ہزار لگایا گیا تھا، 97 کروڑ کا بنیادی منصوبہ لینڈ ایکوزیشن، سروسز شفٹنگ، واٹر سٹوریج ٹینک شامل ہونے سے لاگت بڑھ گئی ہے، لاگت بڑھنے سے بزدار سرکار کا سستا انڈر پاس مہنگا ہوگیا ہے۔

واضح رہے کہ انڈر پاس کی تعمیر کے لیے معاہدے کے مطابق چار ماہ کا وقت پانچ اکتوبر کو مکمل ہوجائے گا، تاہم تعمیراتی کام تاحال مکمل ہونا باقی ہے۔ قرشی پارک میں5 کروڑ کی لاگت سے بارشی پانی کا سٹوریج ٹینک فردوس مارکیٹ انڈر پاس منصوبے میں شامل کرلیا گیا، انڈرپاس سے ملحقہ قرشی پارک میں11 لاکھ گیلن واٹرسٹوریج ٹینک بنے گا۔

ذرائع کے مطابق فردوس انڈر پاس کا ڈیزائن نیسپاک نے تیار کیا ہے، ڈیزائن کے مطابق سنٹر پوائنٹ سے کیولری کی جانب دو طرفہ فل ہائٹ انڈر پاس تجویز کیا گیا ہے۔یہ دورویہ انڈر پاس 540میٹرطویل اور دونوں طرف سے دودو لینز پر مشتمل ہوگا۔

Sughra Afzal

Content Writer