(سعدیہ خان) لاہورسفاری کے نایاب نسل کے جیگوار کے جوڑے کی افزائش نسل کے لئے ان کے ڈی این اے سمیت مختلف ٹیسٹ کروائے گے، ٹیسٹ رپورٹ کے مطابق دونوں جیگوار مادہ نکلیں,بلیک جیگوارکی مالیت ڈیڑھ کروڑ روپے ہے اور ان کا شمار دنیا کے خطرناک ترین درندوں میں ہوتا ہے۔
پاکستان میں بلیک جیگوارکا ایک ہی جوڑا ہے جو اس وقت لاہورسفاری پارک میں موجود ہے اور یہ جوڑا 2015 میں بیرون ملک سے منگوایا گیا تھا تاہم ابھی تک ان سے بچے حاصل نہیں ہوئے تھے جس بنا پر انکے مختلف ٹیسٹ کیے گئے ٹیسٹ رپورٹ کے مطابق دونوں جیگوار مادہ نکلیں.
لاہور زو سفاری 5 سال تک جیگوار کی بریڈنگ کے لیے مختلف حربے استعمال کرتا رہا مگر ان 5 سالوں میں کوئی میڈیکل ٹیسٹ نہیں کروایا یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز کی ٹیم نے جیگوار کے اس جوڑے کا معائنہ کیا ہے ابتدائی رپورٹ میں معلوم ہوا کہ پانچ سال سے بریڈنگ کی غرض سے رکھے گے جیگوار مادہ ہیں, جبکہ پاکستان میں نر جیگوار موجود نہیں۔
بلیک جیگوار کا تعلق لیپرڈ کے خاندان سے ہےیہ بلیک جیگوار امریکا، برازیل، ارجنتائن اورکولمبیا میں پایا جاتا ہے بیلک جیگوار کی نسل دنیا میں خطرے سے دوچارہے، بلیک جیگوار ببرشیراورکامن لائن کے بعد سب سے خطرناک درندہ ہے۔