ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈاکٹروں کیلئے بڑی خوشخبری

ڈاکٹروں کیلئے بڑی خوشخبری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جیل روڈ(زاہد چودھری) پنجاب ہیلتھ فاؤنڈیشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے 29 واں اجلاس میں ڈاکٹرز کیلئے دو مختلف کٹیگریز کے تحت قرضے کی حد 7 سے بڑھا کر 10 لاکھ ، 25 سے بڑھا کر 35 لاکھ روپے کرنے کی منظوری دیدی گئی۔

  صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی زیرصدارت پنجاب ہیلتھ فاؤنڈیشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا 29 واں اجلاس ہوا، جس میں سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ نبیل اعوان، سپیشل سیکرٹری سلوت سعید، ایم ڈی ہیلتھ فاؤنڈیشن ڈاکٹر کرن خورشید  اور دیگر ممبران شریک ہوئے،اجلاس میں2 مختلف سکیموں میں ڈاکٹرز کے قرضوں میں 7لاکھ روپے سے 10لاکھ روپے اور 25لاکھ روپے سے 35لاکھ روپے تک کی حد بڑھادی گئی، اجلاس کے دوران مختلف قوانین میں تبدیلی کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔

صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ بلڈ بنکس اور لیبارٹریز کیلئے بھی قرضے کے حصول میں آسانیاں پیدا کی جائیں گی، حکومت پنجاب نے ڈاکٹرز کیلئے اپنے ذاتی کاروبار کے قرضوں میں رقم کی معیاد کو بڑھا دیا ہے۔ اب ڈاکٹرز بلاجھجک پنجاب ہیلتھ فاؤنڈیشن سے بلا سود قرضے لے کر اپنا کاروبار چلا سکتے ہیں۔  وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق ڈاکٹرز کیلئے روزگار کے زیادہ سے زیادہ مواقع پیدا کئے جا رہے ہیں۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے نرسنگ کیڈر کی بہتری کے لئےمتعدد اقدامات کی اصولی منظوری دے دی،  نرسوں کی ترقیوں کے امور کوسٹریم لائن کرنے کا فیصلہ کیا گیا، نرسوں کو ایم فل اورپی ایچ ڈی کے لئے سکالر شپ بھی دی جائے گی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ نرسنگ کالجوں کے ساتھ ہاسٹل بھی بنائے جائیں گے، نرسوں کو سکالر شپ پر بیرون ملک بھجوائیں گے،  نرسوں کے لئے آسانیاں پیدا کرنے کےلئے ہر ممکن اقدام کریں گے۔

Sughra Afzal

Content Writer