ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہر میں 80 ہزار پوائنٹس پر اسٹریٹ لائٹس نہ ہونے کا انکشاف

 شہر میں 80 ہزار پوائنٹس پر اسٹریٹ لائٹس نہ ہونے کا انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی رامے: شہر میں 80 ہزار پوائنٹس پر اسٹریٹ لائٹس نہ ہونے کا انکشاف ، وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کو شہر میں اسٹریٹ لائٹس کے متعلق پیش کی جانب والی رپورٹ سٹی فورٹی ٹو کو موصول ہو گئی ۔

 تفصیلات کے مطابق شہر میں 80 ہزار پوائنٹس پر اسٹریٹ لائٹس نہ ہونے کا انکشاف  ہوا ہے، وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کو شہر میں اسٹریٹ لائٹس کے متعلق پیش کی جانب والی رپورٹ سٹی فورٹی ٹو کو موصول ہو گئی ۔

 رپورٹ کے مطابق شہر میں 2 لاکھ 66 ہزار سے زائد کے اسٹریٹ پوائنٹس موجود ہیں ،  موجودہ پوائنٹس پر 1 لاکھ 86 ہزار سے زائد اسٹریٹ لائٹس لگائی گئیں ہیں ۔رپورٹ میں بتایا گیا ئے کہ موجودہ پوائنٹس پر 80 ہزار سے زائد ایسے پوائنٹس ہیں جہاں اسٹریٹ لائٹس ہی نہیں ہیں ۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ شہر میں بڑی شاہراؤں پر 900 سے زائد پوانٹس اسٹریٹ لائٹس کے بغیر ہیں اور یونین کونسل کے 15 ہزار سے زائد پوائنٹس میں سے 5 ہزار پوائنٹس اسٹریٹ لائٹ سے محروم ہیں ۔ جبکہ یونین کونسل اسٹریٹس کے 2 لاکھ سے زائد پوائنٹس میں سے 74 ہزار پوائنٹس اسٹیٹ لائٹس سے محروم ہیں ۔

Shazia Bashir

Content Writer