شراب لائسنس کیس، اشرف گوندل نے رشوت کیسے وصول کی ؟ نیب نے پتہ لگا لیا

شراب لائسنس کیس، اشرف گوندل نے رشوت کیسے وصول کی ؟ نیب نے پتہ لگا لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ٹھوکر نیاز بیگ (سعود بٹ) شراب لائسنس کیس میں سابق ڈی جی ایکسائز اکرم اشرف گوندل نے رشوت کیسے وصول کی؟ نیب نے پتہ لگا لیا۔

 نیب ذرائع کے مطابق نجی ہوٹل کو شراب لائسنس کی سمری کی منظوری کے دنوں میں اکرم اشرف گوندل کے 7500 والے دو پرائز بانڈ نکلے، فی پرائز بانڈ اکرم اشرف گوندل نے 50 لاکھ روپے بطور انعام کی رقم حاصل کی۔

ذرائع کے مطابق ایک کروڑ مالیت کے پرائز بانڈز کی سیریل نمبرنگ ایک جیسی ہونے پر نیب منی ٹریل تک پہنچا۔ نیب تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ دونوں پرائز بانڈز کی سیریل میں ایک جیسے نمبر ہونا عموماً ممکن نہیں، جس سے مبینہ طور پر پتہ چلایا گیا کہ اکرم اشرف گوندل نے لائسنس اجراء کیلئے ایک کروڑ روپے کی وصولی بلیک سے وائٹ منی میں تبدیل کی۔

 ذرائع نے مزید بتایا کہ  اکرم اشرف گوندل کے متعلقہ ڈائریکٹر نے مبینہ 35 لاکھ روپے بطور رشوت وصول کی، نجی ہوٹل کو سمری کے اجراء میں مجموعی طور پر مبینہ 7  کروڑ وصول کیے گئے۔

نیب ذرائع کے مطابق رشوت وصولی میں وزیراعلیٰ کے پھوپھا ڈی پی او امیر تیمور اور ایکسائز کے دیگر افسرون نے ہاتھ دھوئے، اکرم اشرف گوندل نیب لاہور کے پاس تفتیش کے غرض سے 10 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ہیں۔

خیال رہے کہ نجی ہوٹل کو شراب لائسنس کے اجراء کی تحقیقات میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو بھی دو بار طلب کیا جا چکا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی جانب سے قومی نیب میں 4 صفحات پر مشتمل جواب جمع کرایا گیا۔ جمع کرائے گئے جواب میں کہا گیا تھا  کہ 2000 اور 2001  میں گورنر نے لائسنس جاری کیے تھے۔ ڈی جی ایکسائز اکرم اشرف گوندل کی لائسنس اجرا کی پہلی سمری اختیار نہ ہونے کی بنیاد پر واپس بھجوائی گئی۔

جواب میں کہا گیا تھا کہ ایکسائز کے وزیر نے متعلقہ ہوٹل کو دیا گیا شراب کا لائسنس معطل کر دیا تھا اور لاہور ہائیکورٹ نے 2019 میں متعلقہ ہوٹل کا لائسنس بحال کرنے کا حکم دیا۔

 

 

 

 

 

 

Sughra Afzal

Content Writer