ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نرسوں کیلئےبڑے پیکج کا اعلان،شعبہ میں انقلابی اصلاحات

نرسوں کیلئےبڑے پیکج کا اعلان،شعبہ میں انقلابی اصلاحات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی اکبر)بزدارحکومت کی جانب سے نرسنگ کے شعبہ کیلئے بڑی خوشخبری آگئی، وزیراعلیٰ نے نرسنگ کیڈر کی بہتری کےلئے متعدد اقدامات کی منظوری دیدی، نرسوں کے سروس سٹرکچر کو اپ گریڈ کرنے کی بھی منظوری دی، نرسوں کی ترقیوں کے امور کو سٹریم لائن کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نےنرسنگ کے شعبہ  کو نوید سنادی،وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے نرسنگ کیڈر کی بہتری کے لئےمتعدد اقدامات کی اصولی منظوری دے دی، نرسوں کے سروس سٹرکچرکو اپ گریڈ کرنے کی اصولی منظوری دی گئی، نرسوں کی ترقیوں کے امور کوسٹریم لائن کرنے کا فیصلہ کیا گیا، نرسنگ کے شعبہ میں ایم فل اورپی ایچ ڈی کے لئے سکالر شپ دینے کی بھی اصولی منظوری دی گئی۔

عثمان بزدارکا کہناتھا کہ نرسنگ سکولوں کو نرسنگ کالجوں میں اپ گریڈ کیا جائے گا۔نرسنگ کالجوں کے ساتھ ہاسٹل بھی بنائے جائیں گے۔ نرسوں کو سکالر شپ پر بیرون ملک بھجوائیں گے۔ نرسوں کے لئےبڑے پیکیج کا جلد اعلان کریں گے، نرسنگ کے شعبہ کی بہتری کے لئےتمام ضروری اقدامات اٹھائیں گے۔ نرسوں کے لئے آسانیاں پیدا کرنے کےلئے ہر ممکن اقدام کریں گے۔

وزیراعلٰٰی عثمان بزدارکا کہناتھا کہ پنجاب حکومت نے شعبہ صحت میں انقلابی اصلاحات کی ہیں۔50لاکھ سے زائد صحت انصاف کارڈمستحق افراد میں تقسیم کرچکے ہیں۔صحت انصاف کارڈکادائرہ کار مرحلہ وار مزید بڑھائیں گے۔صحت انصاف کارڈ سے مستفید ہونے والے افرادکو آگاہی دینے کے لئے بھر پور مہم چلائی جائے۔سوشل سکیورٹی ہسپتالوں کو بھی پینل میں شامل کرنے کا جائزہ لیا جائے۔

 پنجاب ہیلتھ انسٹیٹیوٹ مینجمنٹ کمپنی کے بورڈکو جلد مکمل کیا جائے۔وزیراعلیٰ نےپاکستان کڈنی اینڈ لیورٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ کےلئے بزنس پلان جلد تیار کرنے کی ہدایت کی، محکمہ صحت متعلقہ حکام کے ساتھ مل کر جتنی جلدی ہوسکے حتمی سفارشات پیش کرے۔ادارے کو متحرک اندازمیں چلانے کے لئے تمام آپشن سامنے رکھ کر فیصلے کیے جائیں۔وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کے اجلاس میں اہم فیصلے کئے گئے۔

 پاکستان کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ میں اب تک 82کڈنی ٹرانسپلانٹ جبکہ 7لیور ٹرانسپلانٹ ہوچکے ہیں۔ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے تمام ٹرانسپلانٹ کامیاب رہے ہیں۔سیکرٹری سپشلائزڈ ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نے نرسنگ کیڈرکی بہتری کے لئےمجوزہ اقدامات،صحت انصاف کارڈ اور پاکستان کڈنی اینڈ لیورانسٹی ٹیوٹ کے حوالے سے بریفنگ دی۔

صوبائی وزراء ڈاکٹر یاسمین راشد،ہاشم جواں بخت،چیف سیکرٹری،چیئرمین منصوبہ بندی وترقیات،سیکرٹری سپشلائزڈ ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن،سیکرٹری خزانہ،پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ،سیکرٹری اطلاعات،ڈین پی کے ایل آئی اورمتعلقہ حکام نےاجلاس میں شرکت کی۔ 

M .SAJID .KHAN

Content Writer