ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میٹرک میں فیل ہونیوالے طلبا کیلئے بڑی خوشخبری

میٹرک میں فیل ہونیوالے طلبا کیلئے بڑی خوشخبری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) میٹرک سپلیمنٹری امتحانات دینے والوں کے لیے اچھی خبر، ضمنی امتحان میں طلبا کو صرف جماعت دہم کے مضامین کا امتحان دینا ہوگا، جماعت نہم کےمضامین کے نمبر جماعت دہم میں حاصل کردہ نمبروں کے مطابق دیئے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق جن طلبا کے رزلٹ کارڈ پر مکمل فیل یا چند مضامین میں فیل لکھا ہے وہ ضمنی امتحان دیں گے،    ضمنی امتحان  کے لئے داخلہ فارم جمع کروانے کا عمل شروع کردیا گیا ہے شیڈول کے مطابق سنگل فیس کے ساتھ 28ستمبر، دو گنا 05 اکتوبر اور تین گنا فیس کے ساتھ 12 اکتوبر تک حبیب بنک کی کسی بھی برانچ میں داخلہ فارم جمع کروائے جا سکتے ہیں، داخلہ کسی ادارے کی بجائے طالب علم کو خود بھیجنا ہوگا۔

چیئرمین لاہور بورڈ پروفیسر ریاض ہاشمی نے کہا ہے کہ ضمنی امتحان صرف دہم جماعت کا ہو گا ،نہم کے مارکس اسی بنیاد پر لگا دیئے جائیں گے،  میٹرک ضمنی امتحانات 7 نومبر سے شروع ہوں گے۔

دوسری جانب سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ  نے میٹرک کے خراب نتائج پر اساتذہ کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا، 25 فیصد سےکم نتائج دینے پر سکول ہیڈ کے کیخلاف  پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی ہوگی جبکہ دس فیصد سے کم نتائج دینے پر متعلقہ ٹیچر کا تبادلہ کردیا جائے گا۔

ذرائع کےمطابق سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے اتھارٹیز سے میٹرک کے نتائج کی تفصیلات مانگ لیں، سکول سربراہان اپنے سکول کے طلبا کی میٹرک میں کارکردگی رپورٹ مرتب کریں گے، سائنس اور آرٹس کے طلبا کے نتائج کی الگ الگ رپورٹ تیارکی جائے گی، رپورٹ ایک ہفتہ میں محکمہ سکول ایجوکیشن کو بھجوائی جائے گی.

 واضح رہے کہ 19 ستمبر کو لاہور بورڈ نے   میٹرک کے رزلٹ کا اعلان کیا، رواں سال کامیابی کا تناسب 71.51 فیصد رہا۔ 2 لاکھ 37 ہزار طالب علموں نے امتحان میں حصہ لیا تھاجس میں سے ایک لاکھ 69 ہزار 596 طلبا پاس ہوئے۔

Sughra Afzal

Content Writer