(علی ساہی) شہر میں ای چالاننگ کو ایک سال مکمل ہوگیا، سیف سٹی اتھارٹی نے کیمروں کے ذریعے شہر میں 1 لاکھ 23 ہزار چالان کرکے 20 کروڑ روپے کا جرمانہ کیا ۔
لاہور میں کیمروں کے ذریعے ای چلاننگ کا ایک سال مکمل ہوگیا، سیف سٹی حکام کے مطابق کیمروں کے ذریعے اشاروں کی خلاف ورزی، ون وے، لائن ولین کی خلاف ورزی پر ایک سال میں 23 لاکھ الیکٹرانک چالان جاری کیے گئے جن کی مد میں شہریوں کو 20 کروڑ روپے جرمانہ کیا گیا، ایک سال کے دوران 10 لاکھ گاڑیوں جبکہ 12 لاکھ موٹرسائیکلوں اور 1 لاکھ سے زائد کمرشل گاڑیوں کے چالان ہوئے۔
پہلے سال کی کامیابی کے بعد منصوبے کا سال مکمل ہونے پر اتھارٹی میں تقریب کا انعقاد ہوا، جس میں سیف سٹیز افسران نے کیک کاٹا اور ٹیم کی کارکردگی کو سراہا۔
اس موقع پر ایم ڈی سیف سٹی علی عامر ملک کا کہنا تھا کہ منصوبے سے حادثات میں 85 فیصد کمی آئی ہے اور ای چالاننگ منصوبے کی کامیابی پر تمام ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے۔