قذافی بٹ: پاکستان میں حالیہ زلزلے سے ہلاکتوں اور تباہ کاریوں پر اظہارافسوس کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع۔
تفصیلات کے مطابق قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن عظمیٰ بخاری کی جانب سے جمع کرائی گئی، قرارداد میں کہا گیا ہے کہ آزاد کشمیر اور ملک کے دیگر شہروں میں شدید زلزلے سے ہونیوالے جانی و مالی نقصان پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہیں۔
مشکل کی اس گھڑی میں مسلم لیگ (ن) زلزلہ متاثرین کیساتھ ہمدردی کا اظہار کرتی ہے، قرار داد میں حکومت سےمطالبہ کیا گیا ہے کہ حکومت اورمتعلقہ ادارے متاثرین کی فوری امداد یقینی بنائیں اورزلزلہ متاثرین کی بحالی کیلئے تمام ضروری اقدامات کئے جائیں۔