میٹروپولیٹن کارپوریشن غیر قانونی تعمیرات کیخلاف اِن ایکشن

میٹروپولیٹن کارپوریشن غیر قانونی تعمیرات کیخلاف اِن ایکشن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راودلشاد: میٹروپولیٹن کارپوریشن غیر قانونی تعمیرات کیخلاف اِن ایکشن، شالامار زون، عزیزبھٹی زون اور واہگہ زون میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی تعمیرات مسمار کردیں، گیارہ غیر قانونی تعمیرات مسمار کی گئیں جبکہ 17 کو سر بمہر کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کمشنر لاہور نے غیر قانونی تعمیرات کا نوٹس لیاتو غیر قانونی تعمیرات کیخلاف کارروائیاں تیز کردی گئیں، ایم او پلاننگ کے مطابق واہگہ زون، عزیزبھٹی زون اور شالامار زون سےغیر قانونی تعمیرات کی شکایات بڑھ رہیں تھیں۔ واہگہ زون 6 غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کیا گیا جبکہ 9 سربمہر کی گئیں، عزیز بھٹی زون میں 3 غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کیا گیا جبکہ 5 کوسر بمہر کیا گیا، شالامار زون میں 2 غیر قانونی تعمیرات مسمار جبکہ 3 کو نوٹسز جاری کیے گئے۔

ایم سی ایل ہیڈ کوارٹر اور زونز میں ون ونڈو سیلز تشکیل دیدیئے گئے ہیں، بلڈنگ پلان کی منظوری کو مزیدآسان بنایا گیا ہے، شہری غیر قانونی تعمیرات کی بجائے نقشہ منظورکرائیں۔

Shazia Bashir

Content Writer