گورنر ہاؤس، دیوار مسماری کیس، وکلاء دلائل کیلئے طلب

گورنر ہاؤس، دیوار مسماری کیس، وکلاء دلائل کیلئے طلب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف: گورنر ہاؤس کی مسمار کی گئی دیوار کی بحالی کیلئے ہائیکورٹ میں دائردرخواست پر سماعت، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب سردار جمال احمد سکھیرا عدالت پیش، عدالت نے 30 ستمبر کو فریقین کے وکلا کو دلائل کیلئے طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس مامون رشید شیخ نے شہری آمنہ ملک کی درخواست پر سماعت کی، پنجاب حکومت کی جانب سے جواب جمع کروا دیا گیا، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب سردار احمد جمال سکھیرا کا کہنا تھا کہ گورنر ہاؤس کی بیرونی دیوار مسمار کرنے کے حوالےسے قانونی تقاضے پورے کئے گئےہیں اوردیواروں کی مسماری سے قبل اس کی منظوری لی گئی۔

درخواست گزار کی جانب سے اظہرصدیق ایڈووکیٹ نےموقف اختیارکیا کہ حکومت کے ایماء پرگورنر ہاؤس کی تاریخی ورثہ کی حامل دیوار گرادی گئی، دیواریں مسمار ہونے کے باعث اس کی خوبصورتی متاثر ہورہی ہے۔ دیوار کے کچھ حصے کی مسماری کے باعث دوسری دیواریں بھی متاثر ہوں گی، درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت گورنر ہاؤس کی مسمار کی گئی دیوار کی بحالی کا حکم دے۔

Shazia Bashir

Content Writer