پنجاب حکومت کا انسدادِ ڈینگی کٹس تقسیم کرنیکا فیصلہ

پنجاب حکومت کا انسدادِ ڈینگی کٹس تقسیم کرنیکا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قذافی بٹ) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے انسداد ڈینگی کٹس تقسیم کرنے کی منظوری دے دی, پہلے مرحلے میں ریڈ زونز گھروں میں کٹس تقسیم کی جائیں گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے محکمہ صحت کو انسدادِ ڈینگی کٹس جلد تیار کرکے تقسیم کرنے کی ہدایات کیں ہیں، پہلے مرحلے میں راولپنڈی میں ڈینگی کے حوالے سے ریڈ زونز کے گھروں میں انسداد ڈینگی کٹس تقسیم کی جائیں گی، ضرورت پڑنے پر ان کٹس کی تقسیم کا دائرہ کار دیگر علاقوں تک بڑھایا جائے گا، وزیراعلیٰ کی ہدایت پر سیکرٹری پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ نے انسداد ڈینگی کٹس تیار کرنے کیلئے کام شروع کر دیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہےکہ ڈینگی سے نمٹنے کیلئے انتظامی و سیاسی ٹیم کو متحرک کر دیا، ڈینگی پر قابو پانے کیلئے پنجاب حکومت ہر ممکن وسائل فراہم کرے گی، ڈینگی کو مسلسل محنت سے شکست دیں گے، بہترین کارکردگی پر ڈاکٹروں، نرسوں اور پیرا میڈیکل سٹاف کو خصوصی الاؤنس بھی دیا جائے گا۔

انہوں نے کہاکہ ہسپتالوں میں مریضوں کےعلاج معالجے کیلئےضروری ادویات موجود ہیں، انسداد ڈینگی مہم میں جہاں کمی یا خامی ہے، اس کو فی الفور دور کرنے کیلئے ہدایات جاری کر دی ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer