ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اب وردی والےبھی نہیں بچیں گے، حکم جاری

اب وردی والےبھی نہیں بچیں گے، حکم جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک: مال روڈ پر ہیلمٹ نہ پہننے والے موٹر سائیکل سواروں کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے۔ شہریوں میں ہیلمٹ کے استعمال کے رجحان میں اضافہ ہوگیا۔

 ذرائع کے مطابق ٹریفک پولیس کی جانب سے کل جو ہیلمٹ نہ پہننے والوں کے خلاف ہائیکورٹ کے احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے کریک ڈاؤن کا آغاز کیا گیا اس کا اثر واضح طور پر آج دیکھا جا سکتا ہے۔ شہریوں نے اپنی حفاظت اور اس کے لیے ٹریفک اصولوں پر عمل کرتے ہوئے ہیلمٹ پہن لیے۔

ہیلمٹ نہ پہننے والوں پر سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے 1 ہزار روپے جرمانہ کیا جا رہا ہے۔ ایس پی صدر ٹریفک سردار آصف نے لاہور کے شہریوں کے تعاون پر شکریہ بھی ادا کیا اور کہا کہ ہمارا شہر بھر میں کریک ڈاؤن جاری ہے تاکہ شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔

Shazia Bashir

Content Writer