پنجاب حکومت نےآمدن بڑھانےکاحل ڈھونڈلیا

پنجاب حکومت نےآمدن بڑھانےکاحل ڈھونڈلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قذافی بٹ) وزیر اعظم ہاؤس،گورنر ہاوسز کے بعد اب سرکاری ریسٹ ہاؤسز کی باری، پنجاب حکومت نے تمام سرکاری ریسٹ ہاؤسز کے کمرشل استعمال کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے وزیراعظم اور گورنر ہاؤسز کو عوام کیلئے کھولنے کے بعد سرکاری محکموں کے ریسٹ ہاؤسز کے کمرشل استعمال کا فیصلہ کیا ہے،  ذرائع کے مطابق ریسٹ ہاؤسز کو بڑی کمپنیوں یا اداروں کو ماہانہ اورسالانہ بنیادوں پرلیز کرنے کی تجویز دی گئی ہے، یہ فیصلہ بچت مہم اور ذرائع آمدن بڑھانے کیلئے کیاجارہاہے، حکومت کو اس سے سالانہ اخراجات سے نجات اور اضافی اِنکم ملے گی۔

 اس علاوہ پنجا ب کے تمام محکموں کے سرکاری ریسٹ ہاؤس لیز پر دیئے جائیں گے اور اس حوالے سے تمام محکموں سےانکےریسٹ ہاؤسز کی تفصیلات طلب کرلی گئیں ہیں،وزیراعلی پنجاب کی منظوری سے ریسٹ ہاؤسز کو لیز پر دینے کے عمل کاآغاز ہوگا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer