ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہورسمیت دنیابھرمیں پاسپورٹ آفس کاانٹر نیٹ سےرابطہ بحال

لاہورسمیت دنیابھرمیں پاسپورٹ آفس کاانٹر نیٹ سےرابطہ بحال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہد سپرا) لاہور سمیت دنیا بھر میں پاسپورٹ آفس کا انٹرنیٹ سے رابطہ بحال ہو گیا ،فنی اور تکنیکی خرابی پیدا ہو نے کی وجہ سے اسلام آباد سرور  کا لنک ڈاؤن ہو گیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت دنیا بھر میں پاسپورٹ آفس کا انٹر نیٹ سے رابطہ بحال ہو چکا ہے، جس سے مسافروں کے پاسپورٹ کے اجراء کا عمل بھی شروع کر دیا گیا ہے،قبل ازاں اسلام آباد میں سرور میں فنی خرابی پید ا ہو گئی تھی جس کے با عث اس عمل کو روک دیا گیا تھا ، لنک کے ڈاؤن ہو نے پر   پاسپورٹ کے اجراءکا عمل بھی روک دیا   گیا تھا،پاکستان کے چاروں صوبوں میں جتنے بھی دفاتر ہیں ان میں بھی پاسپورٹ کے اجراءکا عمل روک دیا گیا تھا,انتظامیہ کا کہنا تھا کہ ٹیمیں سسٹم میں ہو نے والی خرابی کو دور کر نے کی کو شش میں مصروف ہیں جیسے ہی فنی خرابی دور ہو گی سسٹم کو بحال کر دیا جا ئے گا۔

علاوہ ازیں لاہور کے پانچ دفاتر گارڈن ٹاؤن،ایبٹ روڈ، شاہدرہ،ہائیکورٹ اوررئیوانڈ میں جو دفاتر ہیں ان میں بھی پاسپورٹ کے اجراءکا عمل بند کر دیا گیا تھا اور  دنیا بھر میں جو پاکستانی بیرون ملک مقیم ہیں وہ بھی اس پریشانی کا شکارتھے، انتظا میہ کا کہنا تھا کہ چار پانچ گھنٹے کی تاخیر کے بعد سسٹم میں ہو نے والی خرابی کو دور کر لیا گیا ہے اور ان سسٹم بحال ہو چکا ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer