(سٹی 42) وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ بلدیاتی اداروں کومضبوط اورفعال بنایاجائےگا،اختیارات حقیقی معنوں میں نچلی سطح پرمنتقل کیے جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ بلدیاتی اداروں کو مضبوط اور فعال کیا جائے گا،نئے بلدیاتی نظا م کے تحت عوام کوریلیف ملے گا، نئے پاکستان میں فرسودہ بلدیاتی نظام کی کوئی گنجائش نہیں،ماضی میں بلدیاتی اداروں کوبے اختیار رکھا گیا۔
وزیراعلی پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات دینے کے ساتھ چیک اینڈ بیلنس بھی رکھیں گے،عوام کے نمائندےعوام کوجوابدہ ہوں گے۔