کینال روڈ پر سرگودھا یونیورسٹی کے طلبا سراپا احتجاج، ٹریفک جام، شہری پریشان

کینال روڈ پر سرگودھا یونیورسٹی کے طلبا سراپا احتجاج، ٹریفک جام، شہری پریشان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)ڈگریاں نہ ملنے پر سرگودھا یونیورسٹی کے طلبا  سڑکوں پر نکل آئے، یونیورسٹی انتظامیہ کیخلاف کینال روڈ پر ٹائر جلاکر شدید احتجاج کیا   جس کےباعث ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق  ڈگریاں نہ ملنے پر صبح سے یونیورسٹی آف سرگودھا کےطلبا سراپا احتجاج ہیں،طلبا نے مین کینال روڈپرٹائرجلاکر سڑک بلاک کردی، جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے تاہم ابھی تک یونیورسٹی  انتظامیہ کا کوئی افسر  اور حکومتی نمائندہ طلبا سے مذاکرات کیلئے نہیں پہنچا۔ 

مظاہرین کاکہناتھا کہ 3سال سے ڈگریاں جاری نہیں کی جارہی ہیں، ڈگریاں نہ ملنے سے پڑھائی جاری رکھ سکتے ہیں نہ ملازمت،جس کے باعث مستقبل خطرے میں ہے جب تک ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کیے جاتے احتجاج جاری رہے گا۔

دوسری جانب احتجاج کی وجہ سے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیا، لوگوں کا سکول، کالج، دفاتر جانا مشکل ہو گیا ہے، راستے بند کرنے پر شہریوں کا میٹر بھی گھوم ہوا ہے کیونکہ انہیں شاہراہ بند ہونے کی وجہ سے شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔شہریوں نے حکومت سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔

Sughra Afzal

Content Writer