پنجاب میں اعلیٰ افسروں کی کمی، کئی اہم عہدے خالی

پنجاب میں اعلیٰ افسروں کی کمی، کئی اہم عہدے خالی
کیپشن: City42 - Punjab Govt
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قیصر کھوکھر)پنجاب میں اعلیٰ افسروں کی کمی ہوگئی۔ صوبائی حکومت نے وفاق کو دوسرے صوبوں سے ٹرانسفر ہونے والے افسروں کو پنجاب میں کھپانے کی درخواست کردی ۔

 محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کے ریکارڈ کے مطابق اس وقت سیکرٹری زکوٰة، سیکرٹری سوشل ویلفیئر، سیکرٹری لائیو سٹاک، سیکرٹری معدنیات، سیکرٹری پرائمری ہیلتھ کیئر، سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ، سیکرٹری قانون کی آسامیاں خالی ہیں ۔جنہیں پر کرنے کے لئے پنجاب حکومت موزوں اور مناسب افسران کو تلاش کر رہی ہے  جبکہ سیکرٹری داخلہ اور سیکرٹری پبلک پراسیکیوشن کے سیکرٹریوں کے پہلے ہی تبادلے ہو چکے ہیں۔

 اس سلسلے میں پنجاب حکومت نے وفاق سے رابطہ کیا ہے کہ پنجاب میں افسران کی کمی کو پورا کیا جائے اور دوسرے صوبوں سے ٹرانسفر ہونے والے افسران کو پنجاب بھیجا جائے۔

Sughra Afzal

Content Writer