وقاص احمد: ڈولفن سکواڈ پٹرول کا معاملہ حل ہو گیا, ڈولفن سکواڈ لاہور میں دوبارہ ان ایکشن، پہیہ چلنے لگا۔
ترجمان ڈولفن کے مطابق ڈولفن کی ٹیمیں گزشتہ 2 روز سے پٹرول کی عدم دستیابی کی وجہ سے آف روڈ تھیں۔ آئی جی پنجاب کی خصوصی کاوش سے لاہور پولیس ،ڈولفن کے فیول کا مسئلہ حل ہوگیا۔
ایس پی ڈولفن زوہیب رانجھا کا کہنا ہے کہ پولیس ریسپانس یونٹ کی تمام گاڑیاں پہلے سے ہی بلا تعطل پٹرولنگ پر مامور ہیں۔ پی آر یو کی پٹرولنگ فیول کی وجہ سے متاثر نہیں ہوئی تھی۔ڈولفن سکواڈ کے پٹرول کی خریداری کیلئے فنڈز جاری کیے جاچکے ہیں۔ڈولفن سکواڈ کو تیسری شفٹ کیلئے فوری آپریشنل کردیا گیا ہے۔