ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہریوں کے چلان کرنیوالے 4 جعلی پولیس اہلکار گرفتار

شہریوں کے چلان کرنیوالے 4 جعلی پولیس اہلکار گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

محمد افضل فریدی: کوٹ مٹھن تھانہ پولیس نے عوامی شکایات پر کارروائی کرتے ہوئے جعلی چالان کاٹ کرکے راہگیروں کو لوٹنے والے 4 پولیس ملازمین کو گرفتار کرلیا۔ 

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ کوٹ مٹھن غلام یٰسین چن غازی کا کہنا ہے کہ عوامی شکایت پر دوران گشت پولیس ٹیم کے ہمراہ ریڈ کیا گیا تو بینظیر برج پر ناکہ لگاکر راہگیروں کو لوٹنے والے چار ٹریفک پولیس ملازمین کو پکڑ لیا۔ ان ملازمین کے قبضہ سے جعلی چالان والی ڈیوائس بھی برآمد کرلی گئی ۔

ایس ایچ او  کا کہنا ہے کہ پکڑے گئے ملزمان کئی دِنوں سے مختلف جگہوں پر ناکہ لگاکر لوگوں کو جعلی چالان کہ مد میں لوٹتے تھے۔ عوامی شکایت پر آج ٹریفک اہلکاروں پر ریڈ کیا گیا تو چاروں ملازمین کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔

 ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر 987/23 درج کرکے ملزمان کو پابند سلاسل کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ڈی پی او راجن پور دوست محمد کھوسو ، ڈی ایس پی افتخار ہمایوں و دیگر سیاسی سماجی حلقوں کی جانب سے پولیس کی کاروائی کو خوب سہراہا گیا ہے۔