طیب سیف: وزارت داخلہ نے سابق معاون خصوصی زلفی بخاری کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کی منظوری دے دی۔
تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ نے ڈی جی ایف آئی اے کو انٹرپول کو خط لکھنے کی ہدایت کر دی. ایف آئی اے کو ریڈ نوٹس جاری کرنے سے قبل دستاویزات کا قانونی جائزہ لینے کی ہدایت بھی کردی گئی۔
وزارت داخلہ نے بیان جاری کیا کہ ایف آئی اے انٹر پول ہیڈ کوارٹر کو ریڈ نوٹس جاری کرنے کی ہدایت کرے ۔ زلفی بخاری اسلام آباد پولیس کو ایف آئی آر نمبر143 میں مطلوب ہیں۔
واضح رہے کہ زلفی بخاری کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت گولڑہ پولیس سٹیشن میں 18 مارچ کو ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔