لاہور پولیس کی پٹرولنگ متاثر ،چوری ،ڈکیتی کی وارداتوں میں ہوشربا اضافہ

لاہور پولیس کی پٹرولنگ متاثر ،چوری ،ڈکیتی کی وارداتوں میں ہوشربا اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری: لاہور پولیس کی پٹرولنگ متاثر ہونے سےچوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ ہوگیا۔ 
تفصیلت کے مطابق چوبیس گھنٹوں کے دوران شہر میں مختلف جرائم کی 510 وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔ چور مختلف علاقوں میں24 گھروں سے لاکھوں مالیت کا سامان چرا کر فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ڈاکووں نے 23 افراد سے لاکھوں روپے اور موبائل فونز چھین لیے۔ اس کے علاوہ ڈاکوؤں نے جھپٹا مار کر 59 شہریوں سے شاہراہ عام پر نقدی ،موبائل فونز چھین لیے۔ ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زورپر مختلف مقامات پر 1 شہری سے موٹرسائیکل ،نقدی چھین لی، جبکہ ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر ایک شہری سے گاڑی اور نقدی بھی چھین لی۔ 
پولیس کا کہنا ہے کہ 71موٹرسائیکلیں چوری، 3کاریں چوری، 5 دیگر وہیکلزچوری اور متفرق چوری کی 332وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔ 
شہر کے مختلف پولیس تھانوں میں وارداتوں کے مقدمات درج کرلیے گئے، البتہ ملزمان پولیس کی گرفت میں نہ آ سکے۔