(قیصر کھوکھر)محکمہ خزانہ نے لاہور کے 2 ہسپتالوں کیلئے 49 کروڑ کی گرانٹ جاری کردی،گرانٹ جنرل ہسپتال اور چلڈرن ہسپتال کے مرمتی کاموں پر خرچ ہوگی۔
محکمہ خزانہ پنجاب نے لاہور جنرل ہسپتال کی بلاگنگ کی مرمت کیلئے 28 کروڑ روپے جبکہ چلڈرن ہسپتال کی بلڈنگ کی مرمت کیلئے بھی 21 کروڑ روپے کی گرانٹ جاری کر دی ہے۔
محکمہ خزانہ نے یہ گرانٹ دونوں ہسپتالوں کے اکاونٹ میں آن لائن کر دی ہے۔اس گرانٹ سے دونوں ہسپتالوں میں مرمتی کام کو مکمل کروایا جائے گا۔