گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے اچھی خبر آ گئی، قیمتوں میں بڑی کمی

 گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے اچھی خبر آ گئی، قیمتوں میں بڑی کمی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے اچھی خبر آ گئی، ایم جی موٹرز اور ’کیا‘ کے بعد اب پاکستان میں گاڑیاں بنانے والی ایک اور کمپنی ٹیوٹا نے بھی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا، ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی بحالی کے سبب پاکستان میں ٹیوٹا کاروں کی اسمبلینگ کرنے والی کمپنی انڈس موٹرز نےاپنی گاڑیوںٹیوٹا فورچونر کے تمام ویرئنٹ کی قیمتوں میں کمی کر دی ۔

 فورچونر کے ماڈل 2.7 جی پٹرول کی قیمت میں تمام ویرئنٹ کے مقابلے میں سب سے زیادہ کمی کی گئی ہے ، اس کی پرانی قیمت 15 کروڑ80 لاکھ 9 ہزار تھی ،اس کی قیمت میں 13 لاکھ 10 ہزار کی کمی کی گئی ہے  جس کے بعد اس ویرئنٹ کی نئی قیمت 14 کروڑ49 لاکھ9 ہزار ہوگئی ہے۔

  انڈس موٹرز نے فورچونر کے ویرئنٹ2.7 وی پٹرول کی قیمت میں 11 لاکھ کی کمی کی گئی ہے  جس کے بعد اس ویرئنٹ کی قیمت 18 کروڑ99 ہزار سے کم ہوکر16 کروڑ99 لاکھ 9 ہزار ہوگئی ہے،اسی طرح فورچونر کے ویرئنٹ2.8 سگما 5 ڈیزل کی10 لاکھ 80 ہزار کم کی گئی ہے ، اس کمی کے بعد اس ویرئنٹ کی قیمت 19 کروڑ79 ہزار سے کم ہوکر 17 کروڑ99 لاکھ 9 ہزار ہوگئی ہے۔

   کمپنی کی جانب سے فورچونر کے ویرئنٹ لیجینڈر ڈیزل کی قیمت میں 11 لاکھ30 ہزار کی کمی کی ہے، اوراس ویرئنٹ کی قیمت 20 کروڑ12 لاکھ 9 ہزار سے کم ہوکر 18 کروڑ99 لاکھ9 ہزار ہوگئی ہے،اسی طرح فورچونر کے ویرئنٹ جی آر ایس کی قیمت 21 کروڑ89 ہزار سے کم ہوکر19 کڑوڑ89 لاکھ9 ہزار ہوگئی ہے اور اس ویرئنٹ کی قیمت میں 11 لاکھ 90 ہزار کی کمی کی گئی ہے،انڈس موٹرز کی جانب سے پاکستان میں تما م ڈیلرز کو نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جبکہ ٹیوٹا پاکستان نے بھی گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کی تصدیق کی ہے۔

    ٹیوٹا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 1300 سی سی گاڑی کی قیمت میں ایک لاکھ روپے کمی کی گئی ہے ، 1500 سی سی گاڑی کی قیمت میں ایک لاکھ 20 ہزار روپے جبکہ 1600 سی سی گاڑی کی قیمت میں 2لاکھ  سے 2لاکھ 40 ہزار روپے تک کمی کی گئی ہے۔

  اسی طرح 1800 سی سی گاڑی کی قیمت میں دو لاکھ 50 ہزار روپے تک کمی کی گئی ہے جبکہ آئی ایم وی ون کی قیمت میں 2 لاکھ 20 ہزار سے 3 لاکھ 40 ہزار روپے کمی کی گئی ہے، آئی ایم وی تھری کی قیمت میں 4 لاکھ سے 7 لاکھ 90 ہزار روپے تک کمی کی گئی ہے۔

Ansa Awais

Content Writer