پرائم سی بی ڈی پنجاب قائد ڈسٹرکٹ پراجیکٹ فاصلے مزید سمیٹ دےگا، محسن نقوی

Mohsin Naqvi, CM Punjab, Chiwf Minister Punjab, City42, Prime CBD Punjab Quied District Project
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

دُرِ نایاب: وزیر اعلیٰ پنجاب نے لاہور پرائم سی بی ڈی پنجاب قائد ڈسٹرکٹ پراجیکٹ کابھی دورہ کیا۔ 

  محسن نقوی نے والٹن روڈ تک زیر تعمیر سڑک کا معائنہ کیا اور منصوبے پر کام کی رفتار کا جائزہ لیا۔انہوں نے والٹن ریلوے ٹریک پر اوورہیڈ برج پراجیکٹ کے تعمیراتی کام جلد از جلد شروع کرنے کی ہدایت کی۔

وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہایہ منصوبہ لاہور کی ترقی کو نئی سمت دے گا۔سینٹر پوائنٹ کو والٹن روڈ سے منسلک کرنے سے فاصلہ تین منٹ میں طے ہو گا۔ سی بی ڈی کا پورا پراجیکٹ مکمل ہونے سے اربوں روپے کی سرمایہ کاری آئے گی۔
محسن نقوی نے پل کی سائٹ تک جاری تعمیراتی سرگرمیوں کا مشاہدہ بھی کیا۔سی بی ڈی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عمران امین نے وزیراعلیٰ پنجاب کو بریفنگ دی ۔اوربتایا سی بی ڈی پنجاب قائد ڈسٹرکٹ تا والٹن روڈکی کل لمبائی 4.2 کلومیٹر ہے اوریہ سگنل فری کوریڈورہوگا۔

لاہورپرائم سی بی ڈی پنجاب قائدڈسٹرکٹ کاانفراسٹرکچرکاکام رواں ماہ میں مکمل ہوگا،  انفراسٹرکچرمیں روڈورک، سیوریج، پانی، بجلی اورمواصلات کا نظام شامل ہے۔
لاہور پرائم سی بی ڈی پنجاب قائد ڈسٹرکٹ میں گرین ایریا کیلئے یکساں جگہ دی گئی ۔ سی بی ڈی پنجاب قائد ڈسٹرکٹ تاوالٹن روڈکی کل لمبائی 4.2 کلومیٹر ہے ۔
روڈکیلئےبلیو روڈ ٹیکنالوجی استعمال کی جا رہی ہے۔سی بی ڈی پنجاب قائد ڈسٹرکٹ تا والٹن روڈکی سب بیس مکمل  ہو چکے ہیں۔فلائی اوور کا پائل لوڈ ٹیسٹ مکمل کر لیا گیا ہے، 

وزیراعلیٰ نے والٹن ریلوےٹریک پراوورہیڈبرج پراجیکٹ کےتعمیراتی کام جلدشروع کرنیکی ہدایت کی۔ محسن نقوی نے پل کی سائٹ تک جاری تعمیراتی سرگرمیوں کا مشاہدہ کیا اور والٹن اوورہیڈ برج پراجیکٹ کو فاسٹ ٹریک پر مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ سی بی ڈی کاپوراپراجیکٹ مکمل ہونےسےاربوں کی سرمایہ کاری آئے گی ۔

صوبائی وزیر اطلاعات عامر میر اور اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے.