سٹی42: ٹوبہ ٹیک سنگھ کے بعد محسن نقوی جھنگ پہنچ گئے،رات گئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرہسپتال کا دورہ کیا۔ہسپتال میں مریضوں کا رش اور بستروں کی کمی کے مناظر اپنی آنکھوں سے دیکھ کر 220بسترو ں پر مشتمل نئے بلاک کودسمبر تک مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔ محسن نقوی نے جھنگ کی شکل دو تین ماہ میں بدلنے کا اعلان کر دیا۔
وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ہسپتال میں مریضوں کے لئے فراہم کردہ سہولتوں کا جائزہ لیا۔ ڈی ایچ کیو ہسپتال میں نئے بلاک کی تکمیل سے 220بستروں کا مزید اضافہ ہوگا۔
محسن نقوی نے 150بستروں پر مشتمل ایمرجنسی بلاک اور70بستروں پر مشتمل مدراینڈ چائلڈبلاک کے تعمیراتی کام کو تیز کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے ایمرجنسی اوردیگر وارڈز کا معائنہ کیا،مریضوں سے ملاقات کی اوران کی خیریت دریافت کی
وزیراعلیٰ محسن نقوی نے مریضوں سے مفت ادویات اورمفت ٹیسٹ کرانے کی سہولت کے بارے میں استفسار کیا
وزیراعلیٰ محسن نقوی نے نئے زیرتعمیر بلاک کا بھی معائنہ کیااورتعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا ۔
محسن نقوی نے اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جھنگ ہسپتال 310بیڈز پر مشتمل ہے،دونوں بلڈنگز بننے سے یہ ہسپتال 530بیڈز کا ہوجائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال میں مریضوں کا رش ہے اوربیڈز کی کمی ہے۔ ایمرجنسی میں تمام ادویات مریضوں کو مل رہی ہیں،لیکن ادویات کی کمی ہے۔ ادویات کیلئے مزید فنڈز دیئے جائیں گے تاکہ مریضوں کو ادویات کی کمی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ چیف سیکرٹری فوری طورپر ہسپتال کے لئے فنڈز کا ایشو حل کریں گے۔
محسن نقوی نے یقین ظاہر کیا کہ دونوں بلاک بننے سے مریضوں کا رش کم ہوگا اوربیڈز بھی دستیاب ہوں گے۔
محسن نقوی نے کہا کہ جھنگ کی شکل آئندہ دو تین ماہ میں تبدیل ہوگی۔
چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان اور انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹرعثمان انوربھی اس دورہ میں نگراں وزیراعلیٰ کے ہمراہ تھے.
محسن نقوی کی ایکس میں پوسٹ
ٹوبہ ٹیک سنگھ اور جھنگ کے دورہ کے حوالے سے وزیراعلیٰ محسن نقوی نے لکھا کہ چیف سیکرٹری پنجاب اور آئی جی پی پنجاب کے ہمراہ ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ اور جھنگ کے تفصیلی دورے کئے۔ دونوں اضلاع کے ڈی ایچ کیو ہسپتالوں کا معائنہ کیا۔ الحمدللہ، انتظامات میں بہتری آئی ہے، اور ڈپٹی کمشنرز بڑھ چڑھ کر (بہتری میں)حصہ لے رہے ہیں۔ موثر انتظامیہ کو یقینی بنانے کے لیے آنے والے ہفتوں میں دورے کرتے رہیں گے۔
Had detailed visits along with Chief Secretary Punjab and IGP Punjab to District Toba Tek Singh and Jhang. Inspected DHQ hospitals in both Districts. Alhamdulillah, arrangements have improved, and Deputy Commissioners are actively involved. Will keep visiting in the coming weeks… pic.twitter.com/3Y4wW4HVpG
— Mohsin Naqvi (@MohsinnaqviC42) October 24, 2023