شادباغ،ایک ہی شوٹر کے ہاتھوں دو بھائی قتل

شادباغ،قتل،برقع پوش شوٹرز ،سٹی42
کیپشن: Firing,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چوہدری)ایک ہی شوٹر کے ہاتھوں دو بھائی قتل ،مدعی بھائی کو بھی شوٹرز نے موت کے گھاٹ اتار دیا۔ شادباغ میں برقع پوش نے فائرنگ کرکے علی بٹ کو قتل اور اسکے ساتھی کو زخمی کردیا۔واردات کی  کلوزسرکٹ فوٹیج سامنے آ گئی۔

شاد باغ میں برقع پوش شوٹرز نے فائرنگ کر کے نوجوان کوقتل اوردوسرے کو زخمی کردیا،مقتول کا بھائی فیصل بٹ ایک ماہ قبل قتل ہوا تھا جبکہ مقتول محمدعلی بٹ اپنے بھائی کےقتل کا مدعی تھا۔مقتول محمد علی بٹ ساتھیوں کے ہمراہ کرسی پر بیٹھا تھا کہ موٹر سائیکل پر آئے شوٹر نے گولیاں چلائیں اور موقع سے فرار ہو گیا۔پولیس نے موقع سے شواہد اکٹھے کرکے مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کردی ہے،پولیس کا کہنا ہے کہ واردات کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش جاری ہے۔