ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ٹی آئی کے گرفتار رکن قومی اسمبلی کی ضمانت منظور

پی ٹی آئی کے گرفتار رکن قومی اسمبلی کی ضمانت منظور
کیپشن: PTI, Saleh Muhammad, Member of the National Assembly
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: الیکشن کمیشن کے باہر صالح محمد کے گارڈ سے گولی چلنے پر انہیں گرفتار کیا گیا تھا، جس پر آج عدالت میں دلائل دینے کے بعد ان کی ضمانت منظور کر لی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی صالح محمد پر پولیس کی جانب سے مقدمہ درج کر کے انہیں گرفتار کیا گیا تھا۔ مقدمہ درج ہونے کی وجہ یہ تھی کہ گزشتہ دنوں الیکشن کمیشن کے باہر پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے عمران خان کو نااہل کرنے پر احتجاج ہوا تھا جہاں صالح محمد کے گارڈ سے گولی چل گئی تھی۔ جس کے باعث انہیں گرفتار کر لیا گیا تھا۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج راجہ جوادعباس نے درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ صالح محمد کی جانب سے ڈاکٹر بابر اعوان نے دلائل دیے بعد ازاں عدالت نے   صالح محمد کو ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا اور ان کی ضمانت منظور کرلی۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر