7500 سے 40 ہزار روپے مالیت تک کے انعامی بانڈز رکھنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری

 7500 سے 40 ہزار روپے مالیت تک کے انعامی بانڈز رکھنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: حکومت نے 7500 روپے سے 40 ہزار روپے مالیت تک کے غیر رجسٹرڈ انعامی بونڈز کی واپسی کی تاریخ میں توسیع کردی۔

محکمہ قومی بچت نے ساڑھے 7 ہزار، 15 ہزار، 25 ہزار اور 40 ہزار روپے مالیت کے انعامی بونڈز کی واپسی کے لیے تاریخ میں 30 جون 2023ء تک توسیع کردی جس کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔اس حوالے سے محکمہ قومی بچت حکام سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ ان انعامی بونڈز کی واپسی کی تاریخ 30 جون 2022ء کو ختم ہوچکی تھی اس کے بعد سے محکمہ قومی بچت کو بھی بہت سے صارفین کی طرف سے تاریخ میں توسیع کی درخواستیں موصول ہورہی تھیں جس کو مد نظر رکھتے ہوئے اب تاریخ میں توسیع کی گئی ہے۔ اب صارفین یہ ان رجسٹرڈ بونڈز واپس کرکے رجسٹرڈ بونڈز حاصل کرسکتے ہیں علاوہ ازیں بونڈز واپس کرکے بینک اکاؤنٹس کے ذریعے سے بھی واپس لے سکتے ہیں۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر