پنجاب میں نیا بلدیاتی قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری

New Local Bodies Law
کیپشن: New Local Bodies Law
سورس: City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب میں نیا بلدیاتی قانون باقاعدہ لاگو کر دیا گیا جس کے نفاذ کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

گزٹ نوٹیفکیشن  کے مطابق  پنجاب بھر کی 25 ضلع کونسلوں کے ایڈمنسٹریٹرز ڈپٹی کمشنر تعینات کر دیئے گئے،  بلدیاتی اداروں کے نئے ایڈمنسٹریٹرز بھی تعینات کر دیئے گیے، مری اَپ گریڈ ہوکر دوبارہ میونسپل کارپوریشن بن گئی۔

میٹروپولیٹن کارپوریشن راولپنڈی کے نئے ایڈمنسٹریٹر کمشنر ثاقب منان مقرر کر دیئے گئے جبکہ میونسپل کارپوریشن سیالکوٹ کے ایڈمنسٹریٹر ایڈیشنل کمشنر ریونیو مقرر کر دیئے گئے۔

میونسپل کارپوریشن مری کے ایڈمنسٹریٹر ایڈیشنل کمشنر ریونیو ہوں گے جبکہ میونسپل کمیٹیوں کے ایڈمنسٹریٹر اسسٹنٹ کمشنرز مقرر کر دیئے گئے۔ پنجاب بھر کی تمام 6 ہزار یونین کونسلوں کے ایڈمنسٹریٹر اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل بلدیات مقرر کر دیئے گئے۔