ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہسپتالوں کے ایم ایس تعینات کرنے،ہٹانے کا اختیار وزیر اعلیٰ کے سپرد

CM punjab Usman Buzdar
کیپشن: Usman Buzdar
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: پنجاب بھر کے ٹیچنگ ہسپتالوں پر انتظامی گرفت مضبوط کرنے کا فیصلہ،  ٹیچنگ ہسپتالوں کے سربراہ اور ایم ایس تعینات کرنے اور ہٹانے کا اختیار وزیر اعلیٰ کو سونپ دیا گیا ۔ ٹیچنگ ہسپتال کے سربراہ کی مدت تعیناتی بھی تین سال ہوگی ۔ ٹیچنگ ہسپتالوں کے بورڈ آف مینجمنٹ کے اختیارات میں کمی کر دی گئی ۔ پنجاب میڈیکل اینڈ ہیلتھ انسٹی ٹیوشنز ایکٹ 2003 میں ترمیم کا آرڈیننس جاری کردیا گیا ۔

پنجاب بھر کے ٹیچنگ ەسپتالوں پر انتظامی گرفت مضبوط کرنے کیلئے پنجاب میڈیکل ایںڈ ہیلتھ انسٹی ٹیوشنز ایکٹ 2003 مین ترمیم کا آرڈیننس جاری کر دیا گیا ۔ آرڈیننس کے تحت ٹیچنگ ہسپتالوں کے سربراہ تعینات کرنے اور ہٹانے کا اختیار وزیر اعلی کو سونپ دیا گیاہے ۔

آرڈیننس کے مطابق محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کی سرچ کمیٹی ٹیچنگ ہسپتالوں کے سربراہان و پرنسپل اور ایم ایس کیلئے انٹڑویوز کرکے امیدوار شارٹ لسٹ کرے گی اور وزیر اعلیٰ کو تین ناموں کا پینل بھجوایا جائےگا جن میں سے کسی ایک کو وزیر اعلیٰ تین سالہ مدت کیلئے تعینات کریں گے۔ وزیر اعلیٰ کو ٹیچنگ ہسپتال کے سربراہ اور ایم ایس کو عہدے سے کسی بھی وجہ پر ہٹانے کا بھی اختیار ہوگا ۔

اس سے قبل ٹیچنگ ہسپتالوں کے بورڈ آف مینجمنٹ کے پاس اختیار تھا کہ وہ انٹرویوز کرکے سربراہ یا ایم ایس تعینات کرنے کیلئے وزیر اعلیٰ کو تین ناموں پر مشتمل پینل بھجوائیں لیکن اب بورڈ کے اختیارات میں کمی کر دی گئی ہے ۔ آرڈیننس کے تحت ٹیچنگ ہسپتالوں میں پرائیویٹ پریکٹس کا میکانزم بھی وضع کیا جائے گا ۔

Malik Sultan Awan

Content Writer