ویب ڈیسک: ڈیٹا نے ایف اے ٹی ایف کا پول کھول دیا ۔۔۔ پاکستان کے برعکس ، فرانس کی عدم تعمیل کا تناسب 25 فیصد ہے لیکن اینٹی منی لانڈرنگ واچ ڈاگ نےاپنی آنکھیں بند کرلی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو تو گرے لسٹ میں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ ترکی اور یمن کو بھی گرے لسٹ میں ڈال دیا ہے حالانکہ پاکستان کی عملدرآمد رپورٹ کوایف اے ٹی ایف نے تسلی بخش قراردیا ہے اور تصدیق کی ہے کہ پاکستان 34 میں سے 30 نکات پر عملدرآمد کر چکا ہے اسے صرف مزید 4 نکات پر عملدرآمد کی ضرورت ہے۔
ایف اے ٹی ایف کے صدر ڈاکٹر مارکس پلیئر نی بھی کہا ہے کہ پاکستان نئے ایکشن پلان کو احسن طریقے سے انجام دے رہا ہے ۔ اسلام آباد پالیسی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (آئی پی آر آئی) کی رپورٹ کے مطابق پاکستان ان چند ممالک میں سے ایک ہے جہاں فٹیف ایکشن پلان کی عدم تعمیل کا تناسب سب سے کم ہے۔ لیکن اس سب کے باوجود پاکستان کا نام اب بھی گرے لسٹ میں شامل ہے۔
جبکہ فرانس کی عدم تعمیل کا تناسب۔-25 فیصد ،امریکا 22.5 فیصد ، جاپان 27.5 فیصد ، نیوزی لینڈ 30 فیصد ، جارجیا 32.5 فیصد ، جنوبی کوریا 20 فیصد اور روس 12.5 فیصد عمل درآمد کے باوجود گرے لسٹ سے باہر ہیں۔ پاکستان سے روا رکھے گئے سلوک سے عیاں ہے کہ عالمی دہشت گردوں کی مالی معاونت کے نگران ادارے کو بعض استحصالی ممالک کے مفادات کے حصول کے لیے ایک سیاسی ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔
پاکستان کے وزیراعظم عمران خان اور ترکی کے صدر رجب طیب اردگان کا اسلامو فوبیا پر کڑا موقف اور مسلم امہ کے مسائل اجاگر کرنے کے باعث'' فائیو آئیز'' کی نظر میں ہیں ۔ یادرہے حال ہی میں ، بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے پاکستان کو "گرے لسٹ" میں رکھنے کے لیے ایف اے ٹی ایف پر اثرانداز ہونے کا اعتراف کرچکے ہیں توانصاف کہاں ہے?