(ویب ڈیسک)سٹار شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری منشیات کیس میں گرفتار بیٹے آریان سے ملنے آرتھر روڈ جیل پہنچ گئیں۔
تفصیلات کے مطابق بیٹے سے ملاقات کے کچھ روز بعد ہی آج گوری بھی آرتھر روڈ جیل میں بیٹے سے ملنے پہنچی ہیں۔ گوری نے مشکل وقت میں بیٹے کا حوصلہ بڑھایا اور اہم ہدایات دیں۔
اس سے قبل گزشتہ ہفتے آریان خان کی مبئی کروز ڈرگز کیس میں ضمانت کی درخواست مسترد ہونے کے ایک دن بعد شاہ رخ خان نے اپنے بیٹے سے ممبئی جیل میں ملاقات کی تھی۔یادرہے کہ ممبئی کروز شِپ کیس میں گرفتار بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی ضمانت کی درخواست پر ممبئی ہائی کورٹ میں 26 اکتوبر بروز منگل کو سماعت ہوگی۔