صلح کے بدلے لڑکی دینے کی رسم پر شرعی عدالت کا بڑا فیصلہ

سورہ کی رسم
کیپشن: سورہ کی رسم
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وفاقی شرعی عدالت نے سورہ کی رسم کو غیر اسلامی قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس وفاقی شرعی عدالت محمد  نور مسکانزئی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی،  سماعت کی سورہ کی رسم  اسلامی تعلیمات  کے منافی ہے،وفاقی شرعی عدالت سورہ کی رسم قبائلی علاقوں سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں مختلف ناموں سے رائج ہے۔

عدالت اس رسم کے خلاف اسلام ہونے پر جمہور علماء کا اجماع ہے، عدالت تعزیرات پاکستان کی مختلف دفعات کے تحت سورہ رسم کو قابل تعزیر جرم قرار دیا گیا ہے، عدالت سورہ کی رسم میں عورت کو صلح کے بدلے دوسرے فریق کو دیا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ سکینہ بی بی سمیت دیگر نے سورہ رسم کے خلاف درخواست دائر کی تھی۔

Malik Sultan Awan

Content Writer