(جنید ریاض)کورونا کی تیسری لہر کے باعث سکولوں میں چھٹیاں ، محکمہ تعلیم نے لاہور بھر کے ہزاروں اساتذہ کی تنخواہوں میں سے کنوننس الاؤنس کاٹ لیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہورکےہزاروں اساتذہ کی تنخواہوں سےبڑی کٹوتی کر تے ہوئے محکمہ تعلیم نے کنوینس الاؤنس کاٹ لیا۔ کنوننس الاؤنس کی کٹوتی پر اساتذہ پریشان ہیں ،پنجاب ٹیچرز یونین نے محکمہ سے اساتذہ کو فوری کنوننس الاؤنس ادائیگی کا مطالبہ کردیا۔ ایس ایس ٹی اساتذہ کی تنخواہوں سے6500روپےکی کٹوتی کرلی گئی۔ای ایس ٹی اساتذہ کی تنخواہوں سے 7500 روپے کی کٹوتی جبکہ پی ایس ٹی اساتذہ کی تنخواہوں سے7442 روپے کی کٹوتی کی گئی۔
ٹیچرز یونین کے مطابق سکولز میں چھٹیاں کورونا کے باعث کی گئیں، سکولوں میں مختلف کاموں کے سلسلے میں آتے رہے ۔سکولز کے سربراہان چھٹیوں کے باوجود حاضر تھے۔اساتذہ کا مطالبہ ہے کہ کنوینس الاؤنس ادا کیا جائے،کنوینس الاؤنس ادا نہ کیا تو احتجاج پر مجبور ہونگے۔