ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شعیب اختر کا سابق بھارتی کرکٹر ہربھجن کو کرارا جواب؛ ویڈیو دیکھیں

Shoaib Akhtar video viral
کیپشن: Shoaib Akhtar video
سورس: Instagram
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

محمدساجد: سابق بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کپ شروع ہونے سے قبل ہی پاکستانی ٹیم پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان پھر سے ہار جائے گا،  ہربھجن سنگھ کو  قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر  کی جانب سے کرارا جواب مل گیا۔

تفصیلات کےمطابق ٹی 20 ورلڈ  کپ میں شاہنیوں کے ہاتھوں عبرتناک شکست پر بھارتی سورماؤں سمیت پورے بھارت میں صف ماتم بچھ چکی ہے، تاریخی شکست پر بوکھلاہٹ کا شکار بھارتی میڈیا اپنی عوام کو خوش کرنے کے لئے ماضی کی باتیں کرتا نظر آرہا ہے جبکہ بدترین شکست سے قبل بھارت کےسابق بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ نے بھی کچھ غرور کرتے کچھ ایسا کہا تھا جس کا جواب ان کومل گیا۔

سوشل میڈیا شیئر کی گئی اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سابق بھارتی  کرکٹر ہربھجن سنگھ نے شعیب اختر کو کہا ہے کہ پاک بھارت میچ کا کوئی فائدہ نہیں،پاکستان پھر سے ہار جائے گا،اس لیے پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ ہی بھارت کو دے دے،بھارتی ٹیم تگڑی ہے، وہ پاکستانی ٹیم کو اڑا دے گی۔

ہربھجن سنگھ نے بھارت کے نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں مختصر بات کرتے ہوئے کہا کہ اس مرتبہ بھی بھارت جیت جائے گا جبکہ بھارتی اینکر بھی ہنس رہے ہیں۔

انٹرنیٹ پر شعیب اختر  کی ویڈیو خوب وائرل ہورہی ہے جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ ' ہاں بھجی ورلڈ کپ لینا ہے، نہیں لینا؟ اچھا چلو کیا کرسکتے ہیں، حوصلہ رکھو!اس دن سے لطف اٹھاؤ اور برداشت کرو۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer