ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شاہکام اور شیرانوالہ فلائی اوور کی تعمیر میں حائل بڑی رکاوٹ دور

Mega Project Land Acquisition
کیپشن: Mega Project Land Acquisition
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی42: شاہکام اور شیرانوالہ فلائی اوور کی اراضی کے حصول میں بڑی رکاوٹ دور ، بورڈ آف ریونیو نے شہر کے میگا پراجیکٹس شیرانوالہ فلائی اوور اور شاہکام فلائی اوور کی لینڈ ایکوزیشن کے لئے ڈسٹرکٹ پرائس اسیسمنٹ کمیٹی کے متعین شدہ ریٹس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے ۔
 کینال روڈ پرجانب بھوبتیاں سے موہلنوال کے کمرشل ریٹ 45 لاکھ جبکہ رہائشی ریٹ 24 لاکھ فی مرلہ ریٹ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا  گیا ہے ۔ کینال روڈ پر موضع جلیانہ کے لئے بھی کمرشل 45 لاکھ جبکہ 24 لاکھ فی مرلہ ریٹ کا نوٹیفکیشن جاری کیاگیا ہے ۔ شاہکام فلائی اوور کے لئے مجموعی طور پر 62 کنال ، 2 مرلے اراضی ایکوائر کی جارہی ہے۔ شاہکام چوک فلائی اوور کی لینڈ ایکوزیشن پر 56 کروڑ 96 لاکھ 55 ہزار لاگت آئے گی ۔

شیرانوالہ فلائی اوور کے لئے نولکھا موضع کا کمرشل ریٹ 30 لاکھ جبکہ رہائشی ریٹ 24 لاکھ فی مرلہ کا موٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے ۔ شیرانوالہ فلائی اوور کے لئے 18 کنال 1 مرلہ اراضی ایکوائر کی جارہی ہے ۔ اراضی مالکان نے ریٹس کے لئے ڈی پی اے سی کے فیصلے پر نظر ثانی کی درخواست کررکھی تھی ۔ ایس ایم بی آر آفس کی جانب سے اراضی کی قیمتوں میں اضافے کی ڈیمانڈ کو مسترد کردیا گیا تھا ۔ بورڈ آف ریونیو نے ڈی پی اے سی کے ریٹس کو برقرار رکھنے کا نوٹیفکیشن کمشنر لاہور کو بھی ارسال کردیا ہے۔