سٹی 42 : ڈینگی شہر میں بے قابو ہوگیا،محکمہ صحت پنجاب کے مطابق گزشتہ روز لاہور سے ڈینگی کے 365 مریض رپورٹ جبکہ ڈینگی بخار مزید 2 قیمتی زندگیاں نگل گیا
شہر میں اب تک ڈینگی سے 21 افراد جان کی بازی ہارگئے جبکہ رواں سال سے اب تک شہر میں ڈینگی کے 7,005 کیسز سامنے آئے ہیں اور شہر لاہور کے ہسپتالوں میں ڈینگی کے 1,270 مریض داخل ہیں، گزشتہ روز محکمہ صحت کی ٹیموں نے لاہور میں 37,274 ان ڈور اور 7,530 آؤٹ ڈور مقامات کوچیک کیا جبکہ شہر میں 543 ان ڈور اور آوٹ ڈور مقامات سے لاروا تلف کیا گیا۔ محکمہ صحت پنجاب کے مطابق گزشتہ روز لاہور سے ڈینگی کے 365 مریض رپورٹ جبکہ ڈینگی بخار مزید 2 قیمتی زندگیاں نگل گیا