ویب ڈیسک : پی آئی اے نے پاکستان سے فجیرہ یواے ای کے لئے براہ راست پروازوں کا آغاز کر دیا ،لاہور، اسلام آباد اور پشاور سے ہفتہ وار تین پروازیں روانہ ہوں گی۔
رپورٹ کے مطابق افتتاحی پرواز پی کے 243 آج صبح لاہور سے روانہ ہوئی جس سے296 مسافر فجیرہ پہنچے۔ لاہور، اسلام آباد اور پشاور سے ہفتہ وار تین پروازیں روانہ ہوں گی پی آئی اے پہلی ائر لائن ہے جس نے فجیرہ کے لئے فضائی سروس کا آغاز کیا ہے جبکہ قومی ائر لائن فجیرہ کے لئے اپنے بوئنگ 777 طیارے استعمال کر رہی ہے۔
علامہ اقبال لاہور ائر پورٹ پر ڈسٹرکٹ مینیجر ڈاکٹر عبدالمقدم خاں اور سٹیشن مینیجر علی عباس شاہ نے پہلی پرواز کے مسافروں کو الوداع کیا۔